حیدرآباد۔26دسمبر(اعتماد نیوز)وزیر اعلی کے چندرا شیکھر راؤ نے آج جی ایچ
ایم سی کی جانب سے ‘‘ڈرائیور کم اونر ‘ اسکیم کا افتتاح کیا۔ آج نکلس روڈ
کے پیپلز پلازا کے پاس منعقدہ اس تقریب میں وزیر اعلی
نے 303کارس کو انکے
مالکین کے حوالہ کیا۔ اس اسکیم کے تحت جی ایچ ایم سی کی جانب سے منتخب
ڈرائیرز کو کارس فراہم کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر وزیر اعلی نے کہا کہ وہ
حیدرآباد کو عالمی شہرت دینے کے لئے کوشش کرینگے۔